19 July 2017 - 22:59
News ID: 429083
فونت
قطری وزیر دفاع :
قطر کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ان کا ملک یمن کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے فوجی اتحاد میں شامل ہونے پر مجبور ہوگیا جبکہ دوحہ شروع سے ہی اس اتحاد کا مخالف تھا۔
قطری وزیر دفاع

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ان کا ملک یمن کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے فوجی اتحاد میں شامل ہونے پر مجبور ہوگیا جبکہ دوحہ شروع سے ہی اس اتحاد کا مخالف تھا۔

یہ بات خالد العطیہ نے منگل کے روز ترک ٹی وی چینل ٹی آر ٹی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قطری دارالحکومت دوحہ یمن کے بحران کے حل کے لئے مختلف نقطہ نظر رکھتا ہے اور قطر یمن کے خلاف سعودی اتحاد میں شامل ہونے پر مجبور ہوگیا۔

یاد رہے کے 2015 میں ناجائز سعودی عرب اور بعض ممالک نے یمن کے خلاف ہوائی، سمندری اور زمینی حملوں کا آغاز کیا اور اس کے نتیجے میں لاکھوں یمنی عوام قتل عام ہورہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬