‫‫کیٹیگری‬ :
25 July 2017 - 23:57
News ID: 429175
فونت
حجت الاسلام ڈاکٹر علی عباس نقوی:
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ التنزیل پاکستان کے مسئول علامہ سید سجاد حسین نقوی نے کہا کہ طفلان مسلم ورکشاپ کے بچے کربلا کے بچوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے امن و وحدت کا پیغام لیتے ہوئے آئندہ آنیوالے دنوں میں دہشتگردی کے ناسور کو وطن عزیز سے اکھاڑ پھینکیں گے اور ہمارا ملک ان شاء اللہ امن کا گہوارہ بنے گا۔
حجت الاسلام ڈاکٹر علی عباس نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  قرآن حکیم امت مسلمہ کے لئے اتحاد کی علامت ہے، پاکستان کی سرزمین قرآن کی تعلیمات سے منور ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار ادارہ التنزیل پاکستان کے سربراہ استاد ڈاکٹر سید علی عباس نقوی نے سالانہ ’’تقریب تقسیم انعامات طفلان مسلم تربیتی ورکشاپ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں اتحاد و وحدت قرآن کے اصولوں پر چل کر ہی حاصل ہوگی، لہٰذا ہمیں قرآنی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس لئے حاصل کیا گیا تھا کہ مسلمان اپنی دینی تعلیمات کے مطابق امن و سلامتی کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ طفلان مسلم تربیتی ورکشاپ ہمارے بچوں اور نوجوانوں میں بھائی چارے، امن و سلامتی کا باعث بنے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ التنزیل پاکستان کے مسئول علامہ سید سجاد حسین نقوی نے کہا کہ نئی نسل کو قرآنی اصولوں اور محبت اہل بیت کی بنیاد پر تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ طفلان مسلم ورکشاپ کے بچے کربلا کے بچوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے امن و وحدت کا پیغام لیتے ہوئے آئندہ آنے والے دنوں میں دہشتگردی کے ناسور کو وطن عزیز سے اکھاڑ پھینکیں گے اور ہمارا ملک ان شاء اللہ امن کا گہوارہ بنے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل ہر شعبے میں روشن ہے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں بچوں اور والدین نے شرکت کی۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬