30 July 2017 - 23:35
News ID: 429255
فونت
سعودی عرب کے وزیر خارجہ :
سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے آج کہا : قطر کی جانب سے فریضہ حج پر بین الاقوامی نگرانی کی درخواست ایک دشمنان اقدام ہے اور سعودی عرب کے خلاف اعلان جنگ ہے ۔
عادل الجبیر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے آج العربیہ و الحدث نیوز چائینل پر اپنے ایک گفت و گو میں کہا : قطر کی جانب سے فریضہ حج پر بین الاقوامی نگرانی کی درخواست کو ایک دشمنان اقدام ہے اور اس کو اہم لوگ سعودی عرب کے خلاف اعلان جنگ جانتے ہیں ۔

الجبیر نے بیان کیا : قطر کی طرف سے مقدس حج کے مسائلہ پر بین الاقوامی نگرانی کا مطالبہ ایک دشمنانہ اقدام اور سعودی عرب کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

انہوں نے وضاحت کی : جو شخص بھی مسئلہ حج کو بین الاقوامی کرتا ہے اس کے جواب کا حق ہمارے پاس محفوط ہیں ۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اسی طرح امارات و بحرین و مصر کے وزیروں کے ساتھ بحرین کے دالحکومت منامہ میں مشترک پریس کانفرنس میں حج کے سلسلہ میں قطری شہریوں کی سیاسی کاری کی کوشش کو رد کر دیا اور کہا : سعودی عرب کی تاریخ میں اس ملک کی طرف سے حجاج کو سہولیت فراہم کرنے میں روشن ہے ۔

انہوں نے دوحہ کی طرف سے اس سال حج میں قطر کے شہریوں کی شرکت پر روک کے ارادے کو دوحہ کا قطری حجاج کا احترام نہ کرنے کی علامت جانا ہے ۔

جبیر نے دعوا کیا ہے : سعودی عرب تمام حجاج کی طرح قطری حجاج کا بھی حج کے لئے آنے پر استقبال کرتا ہے ۔

یہ ایسے حالات میں ہے کہ قطر نے سب سے زیادہ بین الاقوامی تنطیم و اداروں کو سعودی عرب کی طرف سے قطر کے حاجیوں کی محدودیت کرنے کی وجہ سے شکایت کی ہے ۔

قطر کے انسانی حقوق کی کمیٹی نے مزید گذشتہ روز ایک بیانیہ میں اقوام متحدہ کی طرف سے خصوصی رپورٹیں جس میں مذہب و عقیدہ کی آزادی کے سلسلہ میں سعودی عرب کی طرف سے دینی و مذہبی شعائر کو سیاسی کاری اور اپنے مقصد کے حصول کے لئے ان دینی شعائر کو سیاسی وسیلہ بنانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا ۔

/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۹۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬