‫‫کیٹیگری‬ :
02 September 2017 - 12:50
News ID: 429765
فونت
حجت الاسلام سبط محمد شبیر قمی:
سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں جموں و کشمیر پیروان ولایت کے سربراہ نے کہا کہ مسلمانوں کو انسانی حقوق کی دم بھرنے والی تنظیموں خاص طور پر اقوام متحدہ سے کوئی امیدیں وابسطہ نہیں رکھنا چاہئے بلکہ خود اپنے گھٹنوں پر کھڑا ہونا چاہئے اور عالم اسلام کی بھلائی کے لئے خاص توجہ دینا چاہئے۔
حجت الاسلام سبط محمد شبیر قمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر پیروان ولایت کے سربراہ حجت الاسلام سبط محمد شبیر قمی نے عید الاضحٰی کے مقدس موقع پر عالم اسلام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

پیروان ولایت کے سربراہ حجت الاسلام سبط شبیر قمی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالم اسلام اس وقت بحرانی صورتحال سے درپیش ہیں اور ہر جگہ مسلمان ظلم و تشدد کا نشانہ بنائے جارہے ہیں۔

انہوں نے برما، نائجیریا، فلسطین، یمن، کشمیر اور افغانستان کے مظلوم مسلمانوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ہونے کے جرم میں انہیں خاک و خون میں غلطاں کیا جارہا ہے۔

سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں مولانا سبط شبیر قمی نے کہا کہ مسلمانوں کو انسانی حقوق کی دم بھرنے والی تنظیموں خاص طور پر اقوام متحدہ سے کوئی امیدیں وابسطہ نہیں رکھنا چاہئے بلکہ خود اپنے گھٹنوں پر کھڑا ہونا چاہئے اور عالم اسلام کی بھلائی کے لئے خاص توجہ دینا چاہئے۔

مولانا سبط شبیر قمی نے امت مسلمہ سے پُرزور استدعا کی کہ وہ عالم اسلام کی بحرانی صورتحال کو مدنظر رکھ کر عید کی خوشیاں سادگی اور اسلامی حدود کے مطابق منائیں اور مسلم اداروں کو بھرپور امداد کرکے غریب اور مفلوج الحال مسلمانوں کا بھی خیال رکھیں۔

درایں اثنا جموں و کشمیر پیروان ولایت کے صدر مولانا شبیر احمد صوفی نے بھی عید الاضحٰی کے مقدس موقع پر امت مسلمہ کو مبارک باد پیش کیا اور مظلومین و مستضعفین جہاں کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے عید سادگی سے منانے کے اپیل کی۔ مولانا شبیر صوفی نے روہنگیائی مسلمانوں کی کشت و خون روکنے کے لئے عالم اسلام کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روہنگیائی مظلوم مسلمانوں پر ہو رہے ظلم و تشدد روکنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں اور برما سمیت دنیائے اسلام کے دیگر ممالک میں قتل و غارتگری بند کروانے کے لئے اقوام متحدہ پر دباؤ ڈالیں۔

انہوں نے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ اس مقدس دن پر عالم اسلام کی کامیابی اور سربلندی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬