‫‫کیٹیگری‬ :
02 September 2017 - 17:27
News ID: 429776
فونت
نجف اشرف کے امام جمعہ:
نجف اشرف عراق کے امام جمعہ نے عراق کو دھشت گرد گروہ داعش کے پنجے سے نجات دلانے پر ایران اور حزب اللہ لبنان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔
 حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف عراق کے امام جمعہ حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی نے اس ھفتے نماز جمعہ کے خطبے میں جو حسینیہ فاطمہ کبری میں منعقد ہوا ، تلعفر کی آزادی پر عراقی مجاھدین کی قدر دانی کی اور کہا: ملک میں دھشت گرد گروہ داعش کی ھئیبت ٹوٹ گئی اور عراقی مجاھدین سنہری تاریخ کا حصہ بن گئے ۔

انہوں نے مزید کہا: ہم ایران ، حزب الله لبنان ، عالمی تنظیموں اور تمام ان ممالک و ملتوں کا جنہوں نے عراق سے داعش کو مٹانے میں مدد کیا ہے ، خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

نجف اشرف عراق کے امام جمعہ نے واضح طور سے کہا: جہاد کفائی کے سلسلے میں حضرت آیت الله سیستانی فتوا ، لائق کمانڈرز ، عوامی فورس اور سیکیوریٹی مراکز کا داعش پر پیروزی میں اہم کردار ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: عراقی حکمراں ، بارڈروں پر بچے ہوئے داعشیوں کی بہ نسبت ہوشیار رہیں ۔

حجت الاسلام قبانچی نے لاکھوں آورہ وطن شھریوں کو اپنے وطن واپس لوٹنے پر اظھار مسرت کیا اور کہا: حکومت باقی افراد کی واپسی اور آزاد شدہ علاقے میں امکانات فراہم کرنے کی کوشش کرے ۔

انہوں نے بیان کیا: سعودیہ عربیہ داعش کی شکست کے بعد جنوب عراق میں تفرقہ اندازی کی بیج بونے میں مصروف ہے ۔

نجف اشرف عراق کے امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حزب بعث ، امریکا اور واشنگٹن کی مدد سے بار دیگر پارلیمنٹ اور حکومت میں گھسنے میں کوشاں ہے کہا: بعث پارٹی کو کسی بھی بہانے اور کسی بھی عنوان سے حکومت میں گھسنے نہیں دیا جائے گا کیوں کہ عراقی عوام بعثیوں سے متنفر ہے ۔

انہوں نے آخر میں مختلف عوامی طبقات و قبائل سے حکومت میں شامل ہونے کی درخواست کی ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۴۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬