03 September 2017 - 13:47
News ID: 429785
فونت
ایرانی جوہری توانائی ادارے کے ترجمان :
بہروز کمالوندی نے کہا : ہمارے بھاری پانی کا ریکٹر،بخوبی کام کرتا ہے اور سالانہ ۲۰ٹن بھاری پانی پیدا کر رہا ہے۔
بہروز کمالوندی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی جوہری توانائی ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کی جوہری سرگرمیاں بشمول افزودگی اچھی سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں اور یہ سلسلہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کو دئے گئے پروگرام کے تحت جاری رہے گا۔

یہ بات بہروز کمالوندی نے گزشتہ روز ملک کے صحافیوں کی جانب سے ایران کے علاقے نطنز میں شهید احمدی روشن افزودگی پلانٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے معزز عوام جان لیں کہ ایران کے خلاف تمام پابندیوں کے باوجود ہمارے جوہری پروگرام افزودگی کے شعبے میں اچھی اور صحیح سمت پر گامزن ہے اور ملک نے اس حوالے سے قابل قدر کامیابیاں حاصل کی ہے۔

ایران کے جوہری ادارے کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے بھاری پانی کا ریکٹر،بخوبی کام کرتا ہے اور سالانہ 20ٹن بھاری پانی پیدا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے، ہمارے پاس ایک اچھی بین الاقوامی مارکیٹ ہے اور ہمارے بھاری پانی کے اچھے معیار کی وجہ سے بہت سے ممالک بشمول روس اور امریکہ ہمارے بھاری پانی خریدنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اہم یہ ہے کہ دنیا بھر یہ جان لیں کہ ایران کے پر امن جوہری منصوبہ اچھی طرح آگے بڑھ رہا ہے اور امید ہے کہ قریب مستقبل میں بڑے پیمانے پر ہماری مصنوعات کی پیداوار ہو گی۔

انہوں نے امریکی کی جانب سے ایران کی عسکری تنصیبات کا دورہ کرنے کے دعوے کے رد عمل میں کہا کہ ہماری پرامن جوہری تنصیبات کے کسی بھی دورے کو عالمی جوہری معاہدے کے احکامات کے تناظر میں ہونا چاہیے اور یہ دعوی صرف ایک میڈیا کھیل کی حد تک ہے اور ہمارے ذرائع ابلاغ کو اس حوالے سے ہوشیار رہنا چاہیے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬