‫‫کیٹیگری‬ :
09 September 2017 - 14:22
News ID: 429862
فونت
تحریک اصلاح و اتحاد لبنان کے سربراہ:
تحریک اصلاح و اتحاد لبنان کے سربراہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اہل سنت عید غدیر کو اپنے دینی پروگرام کا حصہ مانتے ہیں تاکید کی کہ غدیر خم اتحاد اسلامی کا رمز و راز ہے ۔
شیخ ماهر عبد الرزاق

تحریک اصلاح و اتحاد لبنان کے سربراہ شیخ ماهر عبد الرزاق نے رسا نیوز ایجنسی کی عالمی سرویس کے رپورٹر سے گفتگو میں غدیر خم اور اتحاد اسلامی کے قیام میں اس کی تاثیر کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ملت اسلامیہ عصر حاضر میں حساس اور خطرناک حالات سے روبرو ہے کیوں کہ ان دنوں امت اسلامیہ کے خطرناک ترین دشمن تکفیری ـ صھیونی نے امت اسلامیہ کی نابودی اور اسلامی ممالک کو ٹکڑے کرنے کی ٹھان رکھی ہے ، اس اقدام مقصد اسلامی دنیا کی قدرت و عزت ، توانائیوں اور اتحاد اسلامی پر تسلط پانا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: تکفیری بھیس میں امریکن اور صھیونی حملے ہمیں ایک پیلٹ فارم پر آنے کی دعوت دیتے ہیں ، لہذا ہمیں مختلف دینی مناسبتوں اور خوشیوں کے بہانے یکجا ہونا چاہئے کہ عید غدیر اس کا بہترین موقع ہے جس کے ذریعہ ہم سچے اسلام تک پہونچ سکتے ہیں ، ہم عید غدیر کو «عید غدیر ہمیں اتحاد عطا کرتی ہے » یا « میری طاقت میرے اتحاد میں پنہاں ہے » کا نام بھی دے سکتے ہیں لہذا دینی اور سیاسی لیڈرس ان مناسبتوں سے بخوبی استفادہ کرتے ہوئے ملت اسلامیہ کو اتحاد کے قلع میں لانے کی کوشش کریں تاکہ پوری امت اسلامیہ ملکر تکفیری اور صھیونی دشمنوں کا مقابلہ کر سکے   ۔

سرزمین لبنان کے اس سنی عالم دین نے  یاد دہانی کہا: تکفیری دشمن امریکا اور اسرائیل کی رھبریت میں ملت اسلامیہ میں اختلاف و نفاق کی بیج بونے اور ملت اسلامیہ کے خراب حالات سے فائدہ اٹھانے کے درپہ ہے ، لہذا ضروری ہے کہ ہم اپنے مشترکات اور سماجی گوشے کو اپناتے ہوئے اتحاد قائم کریں اور اختلافات سے دوری کریں ، دشمن کے برابر استقامت اور قیام کی دنیا میں ہمارا اصل مقصد اتحاد اسلامی ہونا چاہئے کیوں کہ یہ اتحاد ہی دشمن کے مقابل سیسہ پلائی دیوار بن سکتا ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/

مکمل بیان کچھ دیر میں

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬