14 September 2017 - 16:34
News ID: 429943
فونت
محمد جواد ظریف :
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ خلیج فارس خطے میں کشیدگی کا خاتمہ کرنا اسلامی جمہوریہ ایران کا اہم مقصد ہے۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے محمد جواد ظریف نے اپنے ایک روزہ دورہ روس کے موقع پر صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور روس کی قیادت کے درمیان باہمی تعلقات کی توسیع کے لئے مشترکہ مؤقف پایا جاتا ہے اور دونوں ممالک کا مطالبہ ہے کہ جوہری معاہدے کے تمام فریقین کے اس کے مکمل نفاذ کے حوالے سے اپنے وعدوں پر قائم رہیں۔

انہوں نے کہا کہ تہران اور ماسکو جوہری معاہدے میں شامل تمام فریقین سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنے وعدوں پر قائم رہیں۔

ظریف نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ تعمیری اور مفید مذاکرات کئے گئے اور انہوں نے اس موقع پر ایران اور روس کے درمیان عسکری، جوہری توانائی، نقل و حمل، ریلوے، توانائی اور دیگر شعبوں میں مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ روسی صدر بھی ایرانی قیادت کی طرح باہمی تعلقات کو مزید بڑھانے مں دلچسپی رکھتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کو جس میں 70 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، مزید فروغ دیا جاسکتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ روسی قیادت کے ساتھ خطے کی تازہ ترین صورتحال بشمول شام اور دہشتگردی کے خلاف مشترکہ تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک شام امن مذاکرات کے حوالے سے آستانہ عمل کو آگے بڑھانے کے لئے پُرعزم ہیں اور اس حوالے سے اپنے دوست ملک ترکی کے ساتھ بھی رابطے جاری رہیں گے۔

ظریف نے کہا کہ خلیج فارس خطے میں کشیدگی کا خاتمہ کرنا اسلامی جمہوریہ ایران کا اہم مقصد ہے۔

اس موقع پر روسی وزیر خارجہ نے بھی کہا کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران اپنے وعدوں پر قائم رہے اور ماسکو خطے میں ایران اور عربی ممالک کے درمیان بات چیت کی حمایت کرتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬