‫‫کیٹیگری‬ :
14 September 2017 - 16:47
News ID: 429945
فونت
حجت الاسلام عارف واحدی :
شیعہ علما کونسل پاکستان نے کہا : چند تکفیری مائنڈ سیٹ گروہ کے افراد ملک کا امن و امان تباہ کرنے کی سازش میں ملوث ہیں۔
حجت الاسلام عارف واحدی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مرکزی سیکرٹری جنرل (اسٹاف) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قریب فائرنگ کے ایک واقعے میں ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے کم ازکم چار افراد کی شہادت ا ور دو افراد کے زخمی ہونے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند تکفیری مائنڈ سیٹ گروہ کے افراد ہی ملک کاامن وامان تباہ کرنے کی سازش میں ملوث ہیںاور یہ دہشت گرد انسانیت اور امن کے دشمن ہیں۔

حجت الاسلام عارف حسین واحدی کا مزید کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ، اور ملک میں جاری دہشت گردی سے نمازیوں ، مسافروں سے لے کر اعلیٰ افسران تک کوئی محفوظ نہیں، ایک سازش کے تحت ملک کے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عوام متحدہوکر ملک دشمنوں کے عزائم خاک میں ملائیںاورحکومت قوم کو حقائق سے آگاہ کرے۔

حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کوئٹہ کے قریب کچلاک جلوگیر کے مقام پر مسلح افراد کے ہاتھوں حملے کا نشانہ بننے والے ہزارہ برادری کے چار افراد کی بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاک ہ رواں سال کے دوران بلوچستان میں ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد پر یہ تیسرا حملہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے واقعات میں کمی نہیں آرہی اور آئے روز دہشت گردی کی وارداتوں سے ملک میں جاری آپریشنز کی کار کر دگی بھی پر سوالات جنم لے رہے ہیں ؟ ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ راولپنڈی کی طرح کوئٹہ میں ہو نے والی ٹارگٹ کلنگ اور سانحات کے پس پردہ پوشیدہ حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں اور واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے ۔ کیونکہ جب تک دہشت گردوں کے سرپرستوں کو بے نقاب کرکے انہیں کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا ۔

اس وقت تک ملک میں امن و استحکام کا خواب شرمندئہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ بعد ازاں انہوںنے مذکورہ واقعات میں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی جبکہ زخمیوں کی بھی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬