16 September 2017 - 14:12
News ID: 429965
فونت
اقوام متحدہ میں تعینات روس کے مستقل مندوب 'وسیلی نیبینزیا' نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے ایٹمی سمجھوتے پر پابند رہے.
ایران جوہری معاہدہ

رسا نیوز ایجنسی کی رائٹرز نیوز ایجنسی سے رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں تعینات روس کے مستقل مندوب 'وسیلی نیبینزیا' نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے ایٹمی سمجھوتے پر پابند رہے.

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر جوہری معاہدے کے فریقین کے درمیان مختلف نشستیں منعقد ہوں گی اور اس دوران ہم امریکہ کو پیغام دیں گے کہ وہ ایٹمی سمجھوتے پر قائم رہے.

اعلی روسی سفارتکار نے کہا کہ یہ نہ صرف ہمارا پیغام ہے بلکہ معاہدے میں شریک تمام فریقین اور دنیا کے دوسرے ممالک کا بھی یہی پیغام ہے.

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے خاتمے کا عندیہ دیا تھا اور اس پر دوبارہ مذاکرات کا مطالبہ کیا تھا تاہم وہ اب تک ایران اور اس معاہدے کے خلاف عالمی رائے کو اعتماد میں نہیں لے سکے.

ٹرمپ انتظامیہ دوسری مرتبہ کے لئے مجبور ہوگئی کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران کے شفاف عمل درآمد کی تصدیق کرے.

اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز ایران کے حوالے سے جوہری پابندیوں کی معطلی کی میعاد میں 120 دن کا اضافہ کردیا./۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬