17 September 2017 - 16:52
News ID: 429982
فونت
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل :
انٹونیو گوٹیرش نے کہا ہے کہ میانمار کی حکمراں جماعت کی رہنما آنگ سان سوچی کے پاس روہنگیا مسلمانوں کیخلاف فوجی آپریشن روکنے کا آخری موقع ہے۔
میانمار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش  نے کہا ہے کہ میانمار کی حکمراں جماعت کی رہنما آنگ سان سوچی کے پاس روہنگیا مسلمانوں کیخلاف فوجی آپریشن روکنے کا آخری موقع ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کہا کہ اگر سوچی نے فی الفور آپریشن نہ روکا تو خوفناک سانحہ جنم لے گا، سوچی منگل کو قوم سے خطاب کریں گی جس میں ان کے پاس فوجی آپریشن روکنے کا اعلان کرنے کا آخری موقع ہے، اگر سوچی نے صورت حال کو نہ سنبھالا تو انتہائی خوفناک سانحہ رونما ہوگا اور بدقسمتی سے مستقبل میں صورتحال کو سنبھالنا تقریبا ناممکن ہوجائے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے میانمارحکومت پر زور دیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کو واپس آنے کی اجازت دے۔

انہوں نے کہا یہ بات بالکل واضح ہے کہ میانمار میں اصل طاقت فوج  کے پاس ہے اور ریاست راکھائن میں اسی کے دباؤ پر یہ سب کچھ ہورہا ہے۔

ادھر انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی نئی رپورٹ میں کہا گیا کہ میانمار کی فوج روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی مہم چلا رہی ہے اور اس نے گاؤں کے گاؤں جلا کر راکھ کردیئے ہیں۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سربراہ زید ابن رعد حسین نے کہا تھا کہ میانمار حکومت روہنگیا مسلمانوں کی نسلی کشی کررہی ہے۔

واضح رہے کہ آنگ سان سوچی نے تنقید کے خوف سے اگلے ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ میانمار میں جاری فوجی آپریشن کے نتیجے میں ہزاروں روہنگیا مسلمان شہید جب کہ 4 لاکھ سے زائد ہجرت کرکے بنگلہ دیش پنہچ گئے ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬