02 October 2017 - 13:29
News ID: 430195
فونت
محمد جواد ظریف:
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے عراق کی مرکزی حکومت اور کردستان کے درمیان مذاکرات پر تاکید کی ہے۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عراقی علاقے کردستان میں حالیہ ریفرنڈم کو عراقی آئین کی خلاف ورزی قرار دہتے ہوئے کرد حکام پر زور دیا ہے کہ وہ مرکزی حکومت کے ساتھ باہمی مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں.

انہوں نے کہا کہ کردستان میں ریفرنڈم کا انعقاد عراقی آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس سے نہ صرف کرد عوام کو فائدہ نہیں ملے گا بلکہ عراقی سلامتی کے لئے بھی خطرناک ہے.

واضح رہے کہ عالمی مخالفت اور عراق کی حکومت کے سخت رد عمل کے باوجود 25 ستمبر کو مسعود بارزانی نے عراقی کردستان میں ریفرنڈم کرایا تھا جو عراقی آئین اور عالمی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬