‫‫کیٹیگری‬ :
03 October 2017 - 22:34
News ID: 430208
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : قانون و آئین کی پاسداری کرنے والے ریاستی ادارے ہمارے لیے قابل فخر ہیں۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے محرم الحرام کے دوران پورے ملک میں سیکورٹی کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے پر پولیس ،فوج ،رینجرز اور دیگر انتظامی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ قانون و آئین کی پاسداری کرنے والے ریاستی ادارے ہمارے لیے قابل فخر ہیں۔

انہوں نے بیان کیا : عزاداری کے پروگراموں کو بہترین سیکورٹی فراہم کر کے ذمہ داران نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کی صلاحیتوں سے مکمل طور پر لیس ہیں۔ملت تشیع کا عزاداری کے پروگراموں کے دوران ریاستی اداروں کے افسران و اہل کاروں کے ساتھ بھرپور تعاون اس امر کا عکاس ہے کہ شیعہ قوم اس ملک کے ذمہ دار لوگ ہیں اور قانون و آئین کے پابند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران پُرامن صورتحال اس حقیقت کا برملا ثبوت ہے کہ وطن عزیز سے دہشت گردوں کا کافی حد تک صفایا کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہ ریاستی اداروں کے ساتھ ملت تشیع کا تعاون اس وقت تک اسی طرح جاری رہے گا جب تک ہمارے ساتھ قانون و انصاف کی زبان میں بات کی جاتی رہے گی۔ہم باہمی احترام اور منصفانہ طرز عمل پر یقین رکھتے ہیں۔ اختیارات کے ناجائز استعمال یا متعصب لب و لہجہ ہمیں کسی صورت برداشت نہیں۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے عزاداری کے پروگراموں کو تحفظ فراہم کرنے پر چیف آف آرمی سٹاف، ڈی جی رینجرز، تمام صوبوں بشمول گلگت بلتستان و آزادکشمیر اور فاٹا کے اعلی پولیس و انتظامی افسران اور اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬