‫‫کیٹیگری‬ :
04 October 2017 - 19:01
News ID: 430228
فونت
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے عالمی ادارے سے جامع ایٹمی معاہدے کے بارے میں زیادہ تعمیری پالیسی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
غلام علی خوشرو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو  نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر اس کوشش کی روک تھام کی جائے جس سے جامع ایٹمی معاہدہ کمزور ہو سکتا ہے کیونکہ جامع ایٹمی معاہدہ کمزور ہوا تو یہ سفارت کاری کی ناکامی ہو گی۔

ایران کے مستقل نمائندے نے جامع ایٹمی معاہدے کو سفارت کاری کا بہترین نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ، جامع ایٹمی معاہدے کے بارے میں زیادہ تعمیری رویہ اختیار کرے۔

انہوں نے ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق معاہدے کی منظوری کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا کے قیام کی جانب پہلا قدم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ملکوں کی جانب سے ایٹمی ترک اسلحہ کی وعدہ خلافیوں پر عالمی احتجاج ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬