‫‫کیٹیگری‬ :
06 October 2017 - 18:34
News ID: 430254
فونت
اسلامی جمھوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے شھر قم کے دوران سفر، ایرانی حوزات علمیہ کے مدیر اور جامعه المصطفی العالمیہ کے سربراہ آیت الله علی رضا اعرافی سے ملاقات اور گفتگو کی ۔
ابراهیم رحیم پور اور   آیت الله اعرافی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ ابراهیم رحیم پور نے شھر قم کے دوران سفر ایرانی حوزات علمیہ کے مدیر اور جامعه المصطفی العالمیہ کے سربراہ آیت الله علی رضا اعرافی سے ملاقات اور گفتگو کی اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔

رحیم پور نے اس ملاقات میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کی بیرونی ممالک میں انجام پانے والی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے علاقہ میں رونما ہونے والی اہم تبدیلیوں خصوصا میانمار کے حالات کا تجزیہ کیا اور اس حوالہ سے حکومت ایران کی سرگرمیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: میانمار کے سلسلے میں رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور حکومت ایران کے دوٹوک موقف کے بعد دیگر ممالک اور عالمی معاشرے بھی میدان میں اترے اور انہوں نے میانمار حکومت کے اس اقدامات کے خلاف سخت موقف لیا ۔

انہوں نے اس ملاقات میں علاقہ کے مسلم علماء اور بودھیسٹ دینی رھبروں کی دینی گفتگو کے حوالے سے دی گئی تجویز کا استقبال کیا اور کہا کہ یہ قدم علاقہ میں صلح و مسالمت آمیز زندگی بسر کرنے میں نہایت مفید ثابت ہوگا ۔

 واضح رہے کہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اپنے اس سفر کے دوران سب سے پہلے حضرات آیات مکارم شیرازی و نوری همدانی سے ملاقات کی اور علاقے کے حالات خصوصا میانمار کے حوالے مختصر رپورٹ پیش کی اور مراجع تقلید عظام کی ہدایتوں سے استفادہ کیا۔

واضح رہے کہ ابراهیم رحیم پور کے ہمراہ تھائلینڈ اور میانمار میں اسلامی جمھوریہ ایران کے سفیر محسن محمدی بھی موجود ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۱۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬