07 October 2017 - 13:20
News ID: 430268
فونت
بہرام قاسمی:
اسلامی جمہوریہ ایران نے رائٹرز خبررساں ادارے کے اس دعوے کو کہ ایران اپنے میزائل پروگرام کے بعض پہلو پر مذاکرات کے لئے آمادہ ہے سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی میزائل پروگرام پر مذاکرات کی گنجائش نہیں ہے.
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران متعدد بار مختلف بین الاقوامی فورم میں اپنے اس مؤقف کا واضح طور پر اعلان کرچکا ہے اور ملکی حکام بالخصوص وزیر خارجہ نے اپنی ملاقاتوں، انٹرویو بالخصوص حالیہ دورہ نیو یارک کے موقع پر بھی واضح طور پر بتایا تھا کہ ایران اپنے دفاعی پروگرام پر ہرگز مذاکرات نہیں کرے گا اور اسے سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے برخلاف سمجھتا ہے.

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ملکی دفاع کے لئے میزائل پروگرام کو اپنا قانونی حق سمجھتا ہے اور یقینا میزائل پروگرام کے فروغ کا عمل دفاعی حکمت عملی اور پہلے سے تیار شدہ منصوبوں کے تحت جاری رہے گا.

واضح رہے کہ رائٹرز خبررساں ادارے نے اپنی حالیہ رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران نے اقوام متحدہ کے حالیہ اجلاس کے موقع پر اپنے میزائل پروگرام کے بعض حصے پر مذاکرات کے لئے اپنی رضامندی ظاہر کی تھی./۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬