07 October 2017 - 22:37
News ID: 430279
فونت
حافظ عاکف سعید:
اپنے ایک بیان میں تنظیم اسلامی کے امیر نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر ضرب لگانا اور بعد ازاں پسپائی اختیار کرنا مذہب کے ساتھ سنگین مذاق ہے، مسلم لیگ (ن) کی لڑکھڑاتی ہوئی حکومت کبھی دہشتگردی کے حوالے سے اعترافی بیان دے کر اور کبھی عقیدہ ختم نبوت پر کاری ضرب لگا کر بیرونی آقاں کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتی ہے۔
حافظ عاکف سعید

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت پر ضرب لگانا اور بعد ازاں پسپائی اختیار کرنا مذہب کے ساتھ سنگین مذاق ہے، مسلم لیگ (ن) کی لڑکھڑاتی ہوئی حکومت کبھی دہشتگردی کے حوالے سے اعترافی بیان دے کر اور کبھی عقیدہ ختم نبوت پر کاری ضرب لگا کر بیرونی آقاں کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں حافظ عاکف سعید نے کہا کہ حکمران عالمی طاغوتی قوتوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہماری حکومت آپ کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہے، لیکن حکومت کے مخالفین رکاوٹیں ڈالتے ہیں، درحقیقت حکومت آئین کی دفعہ C /295 کو ختم کرکے اپنے بیرونی آقاں کو خوش کرنا چاہتی ہے۔ امریکی حکومت کی طرف سے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے حافظ عاکف سعید نے کہا کہ وہ پاکستان کے خلاف حتمی کارروائی سے پہلے پاکستان کو ایک اور موقع دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ امریکا پاکستان کو عریاں دھمکیاں دینے کے بعد ایک بار پھر چھڑی اور گاجر بیک وقت استعمال کرنے کی پالیسی بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مقتدر ادارے امریکا کی اس چال میں آکر اس سے کسی نوعیت کا تعاون کریں گے، تو یہ پاکستان کی مکمل تباہی کا باعث بنے گا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬