10 October 2017 - 21:53
News ID: 430321
فونت
چین نے ایران اور گروپ ۱+۵ کے درمیان ہونے والے مشترکہ جوہری معاہدے پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ یہ معاہدہ برقرار رہے گا۔
جوہری معاہدے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے مشترکہ جوہری معاہدے پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ یہ معاہدہ برقرار رہے گا۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان  نے کہا کہ چین امریکہ کے اس بیان کی مذمت کرتا ہے جس میں کہا گیا کہ ممکن ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے اس معاہدے کو ختم کر دیں۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نےامریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے پر امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس، چین، یورپی یونین اور ایران کی طرف سے دستخط کیے گئے ہیں جب کہ  معاہدے کو امریکہ بیک جنبش قلم  مسترد نہیں کرسکتا یہ بین الاقوامی معاہدہ ہے جسے سکیورٹی کونسل اور عالمی برادری کی حمایت حاصل ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬