11 October 2017 - 10:25
News ID: 430324
فونت
لبنان کے سنی عالم دین:
سرزمین لبنان کے سنی عالم دین کہا: جو بھی امام مظلوم حضرت حسین ابن علی علیھما السلام کی ہمراہی نہ کرنے اور یزید ملعون کے خلاف نہ کھڑا ہو وہ ھرگز مسلمان نہیں ہوسکتا ۔
شیخ الرفاعی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی(ره) ثقافتی سنٹر بعلبک لبنان میں ماہ محرم کی مناسبت سے « زیر سایہ کربلا » کے عنوان سے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں شیعہ و سنی علمائے کرام اور شخصیتوں نے شرکت کی ۔

لبنانی عالم دین حجت الاسلام ابراهیم بدوی نے اس پروگرام میں کہا: امام حسین(ع) کے پاس ظالم یزید بن معاویہ کی حکومت کے خلاف قیام کے سوا کوئی اور راستہ نہ تھا کیوں کہ آپ کا قیام نہ کرنا دین اسلام کے مکمل تحریف ہونے کا سبب بنتا  ۔

انہوں نے مزید کہا: امام حسین علیہ السلام کا یزید کی سے بیعت سے انکار اس کی حکومت کی قانونی اور شرعی حیثیت کو ختم کرنے کے برابر تھا اور اس کا مطلب ہر دور کی ظالم حکومت کی شرعی اور قانونی حیثیت کا خاتمہ ہے ۔

سرزمین لبنان کے سنی عالم دین شیخ بکر الرفاعی نے اس سںٹر میں ہونے والے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اس طرح کے پروگرام امام حسین علیہ السلام کی مجلسوں کو قومی اور انسانی گوشے عطا کرتے ہیں ، کربلا میں جو کچھ بھی رونما ہوا وہ تمام مسلمانوں کے لئے حجت ہے ۔

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ زیادتی کرنے والے حضرت محمد(ص)زیادتی کرنے والے شمار کئے جاتے ہیں کہا: خلفاء کا قتل ، اسلامی گروہوں کے ہاتھوں انجام پایا مگر حضرت امام حسین علیہ السلام کو خود حکومت وقت نے براہ راست قتل اور شھید کیا ہے ۔

شیخ الرفاعی نے کربلا کو حق و باطل اور بے ایمانوں سے مقابلہ کے میدان جانا اور کہا: عاشور اتحاد و ھمدلی کا میدان قرار پانا چاہئے نہ یہ ایک اختلاف کا سبب بنے ، جو بھی امام مظلوم حضرت حسین ابن علی علیھما السلام کی ہمراہی نہ کرنے اور یزید ملعون کے خلاف نہ کھڑا ہو نیز اہل بیت رسول الله(ص) سے محبت نہ کرے وہ ھرگز مسلمان نہیں ہوسکتا ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۷۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬