11 October 2017 - 20:17
News ID: 430334
فونت
ایران کی وزارت صحت اور ہلال احمر کے ماہرین اور اعلی عہدیداروں کی ایک ٹیم بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کا جائزہ لینے کے لئے ڈھاکہ پہنچ گئی ہے ۔
ایران کی امدادی ٹیم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت صحت اور ہلال احمر کے ماہرین اور اعلی عہدیداروں کی یہ ٹیم بنگلہ دیش کے سرحدی علاقے میں پناہ لئے ہوئے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال اور انہیں مدد پہنچانے کے طریقوں کا جائزہ لے گی -

ایران سے جانے والی یہ امدادی ٹیم بنگلہ دیش کے سرحدی علاقے میں روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپوں کا دورہ کرے گی تاکہ انھیں انسان دوستانہ امداد پہنچانے کے لئے ان کے ساتھ ضروری ہم آہنگی کرسکے -

میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے لئے ایران کی جانب سے انسان دوستانہ امداد کی تیسری کھیپ منگل کو ارسال کردی گئی، اب تک ایران کی جانب سے روہنگیامسلمانوں کے لئے ایک سو تیس ٹن امدادی اشیا ارسال کی جاچکی ہیں -

اس درمیان جرمنی کی ریڈکراس کمیٹی نے روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کی بابت خبردار کیا ہے -

جرمنی کی ریڈ کراس کمیٹی کے ایک عہدیدار نے میانمار اور بنگلہ دیش کے اپنے دورے سے واپسی پر کہا کہ میانمار کے روہنگیامسلمانوں کی صورتحال انتہائی افسوس ناک ہے اور ایسا لگتا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے پناہ گزیں کیمپوں میں انسانی المیہ رونما ہونے والا ہے - /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬