14 October 2017 - 23:19
News ID: 430380
فونت
امریکا کے ڈرون طیاروں کے حملے میں کم سے کم بارہ افغان شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ڈرون

رسا نیوز ایجنسی کی شین ہوا نیوز ایجنسی سے رپورٹ کے مطابق، امریکا کے ڈرون طیاروں کے حملے میں جو ہفتے کو شمالی صوبے قندوز کے علاقے گل تپہ میں کئے گئے کم سے کم بارہ افغان شہری جاں بحق اور چھے دیگر زخمی ہوگئے۔

دو روز قبل بھی امریکا کے ڈرون طیاروں نے مشرقی صوبے کنڑ کے علاقے چوکی میں شادی کی تقریب پر بمباری کردی تھی جس میں چودہ عام شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔

امریکا اور افغانستان کے درمیان ہونے والے سیکورٹی معاہدے میں واشنگٹن نے اس بات کا عہد کیا تھا کہ وہ رہائشی علاقوں پر حملے نہیں کرے گا لیکن واشنگٹن نے نہ صرف یہ کہ اس کی پابندی نہیں کی بلکہ وہ افغانستان کے اقتدار اعلی کی بھی خلاف ورزی کررہا ہے۔

افغانستان میں امریکا کے انسانیت سوز جرائم کی وجہ سے افغان عوام اور سیاسی شخصیات امریکی فوج کے انخلا کا مسلسل مطالبہ کررہے ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬