15 October 2017 - 21:37
News ID: 430389
فونت
ایرانی وزیر داخلہ :
عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا : ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایران مخالف رویے کے باعث بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑائی ہیں۔
 عبدالرضا رحمانی فضلی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابقاسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے تہران میں ایک حکومتی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات اور اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

ٹرمپ کے ایرانی عوام کی تاریخ پر عدم آگاہی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایران مخالف رویے کے باعث بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے صدر کی تقریر سے یہی پتہ چلتا ہے کہ وہ مشترکہ جوہری معاہدے کے حوالے سے بہت جانتا ہے، ایرانی عوام نے ہمیشہ امریکہ کے اس طرح کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا ہے اور اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مشترکہ جوہری معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے حق کی بھرپور دفاع کرے گا ، ایرانی جوان اور نوجوان اپنے علاقائی سالمیت کی دفاع کے لئے ہر لمحہ تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل رات ایران کے خلاف اپنے جدید حکمت علمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران مشترکہ جوہری معاہدے پر مکمل عمل درآمد نہیں کررہا ہے۔

ان کی جانب سے یہ بات اس وقت اعلان ہورہا ہے کہ یورپی ممالک سمیت اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی ادارے کے سربراہان نے اس بات کی تائید کی ہے کہ ایران مسلسل مشترکہ جوہری معاہدے کی پایبندی کررہا ہے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬