16 October 2017 - 13:12
News ID: 430397
فونت
روس نے امریکہ کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں ترمیم کی تجویزکومسترد کر دیا ہے۔
سرگئی ریابکوف

رسا نیوز ایجنسی کی رشا ٹوڈے سے رپورٹ کے مطابق، روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے امریکی وزیر خارجہ کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں ترمیم کے اضافہ کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو ایٹمی معاہدے میں خلل ایجاد کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدے پر اچھی طرح عمل ہورہا ہے لہذا جو کام اچھی طرح چل رہا ہے اس میں رکاوٹ پیدا کرنا درست نہیں ہے۔  روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں امریکی ترمیم کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬