16 October 2017 - 13:34
News ID: 430403
فونت
حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اس ملک میں دہشتگردی کا سب سے زیادہ نقصان ملت تشیع اور فوج کو اٹھانا پڑا ہے۔ وطن کی محبت ہماری رگ و جاں میں بسی ہوئی ہے۔ دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے کرم ایجنسی میں دھماکے کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن طاقتوں کی مذموم کارروائیاں پاک فوج کے عزم و حوصلے کو پست نہیں کر سکتیں۔ ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پوری قوم کو پاک فوج پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں دہشت گردی کا سب سے زیادہ نقصان ملت تشیع اور فوج کو اٹھانا پڑا ہے۔ وطن کی محبت ہماری رگ و جاں میں بسی ہوئی ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دفاع وطن کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کے جرات مندانہ کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

حجت الاسلام و المسلمین  جعفری نے شہداء کی بلندی درجات، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور اہل خانہ کے لئے صبر کی دعا کی ہے۔  /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬