18 October 2017 - 13:12
News ID: 430426
فونت
خواجہ حبیب الرحمان:
ممتاز تاجر رہنما کا کہنا تھا کہ ایران نے ہی سب سے پہلے پاکستان کو تسلیم کیا، گذشتہ دنوں جب ٹرمپ نے پاکستان کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کئے تو پاکستان کی حمایت میں ایران کی جانب سے فوری طور پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا، اسی طرح جب ٹرمپ نے ایران کے بارے میں جو بیان دیا ہے ہم بھی امریکی صدر کے بیان اور اس کی پالیسی کی پرزور انداز میں مذمت کرتے ہیں۔
خواجہ حبیب الرحمان

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے لاہور میں فیڈریش کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ہمارا برادر ہمسایہ اور مسلم امہ کا ایک اہم ملک ہے اور خطے میں اس کی اہمیت کو کوئی بھی نظر انداز نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے ہی سب سے پہلے پاکستان کو تسلیم کیا، گذشتہ دنوں جب ٹرمپ نے پاکستان کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کئے تو پاکستان کی حمایت میں ایران کی جانب سے فوری طور پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا، اسی طرح جب ٹرمپ نے ایران کے بارے میں جو بیان دیا ہے ہم بھی امریکی صدر کے بیان اور اس کی پالیسی کی پرزور انداز میں مذمت کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے نام نہاد اتحادیوں کو ایران مخالف پالیسیوں اور خطے میں اپنے مذموم عزائم سے باز رہنا چاہئے ورنہ پاکستان کا ہر فرد ایرانی بھائیوں کیساتھ ہوگا اور مخالفین کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬