24 October 2017 - 21:47
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 430513
فونت
کمانڈر بریگیڈیر فرزاد اسماعیلی :
ایرانی فوج کے خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں ہوشیار اور ہر میدان میں جواب دینے کے لئے تیار ہے۔
جنرل فرزاد اسماعیلی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی فوج کے خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر بریگیڈیر فرزاد اسماعیلی نے کہا ہے کہ دشمن، اسلامی جمہوریہ ایران کے سلسلے میں اپنی روش کو مسلسل تبدیل کر رہا ہے لیکن ایران پوری طرح سے چوکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سبھی ثقافتی، سماجی اور سیاسی میدانوں میں دشمن کا مقابلہ کرنے اور اس کا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سامراج اور خاص طور پر امریکا کی روش یہ ہے کہ پہلے وہ، ایک ملک میں فوجی اڈہ قائم کرتا ہے اور اس کے بعد اپنے مفادات کی تکمیل کے لئے قدم اٹھاتا ہے اور اس ملک کو اپنے مفادات کے لئے اپنی ایک ریاست میں تبدیل کرتا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬