25 October 2017 - 12:26
News ID: 430524
فونت
ریاض شاہ:
جے اے پی کے مرکزی ناظم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ غلبہ اسلام کیلئے صوفیاء کے طرز عمل کو اپنانے کی ضرورت ہے، ختم نبوت حلف نامہ کی تبدیلی کی سازش میں اندرونی و بیرونی قوتیں ملوث تھیں، منظم سازش کے تحت فکری آلودگی پھیلائی جا رہی ہے، عالمی قوتیں قانون ناموس رسالت کو غیر موثر بنانے کی سازشوں میں مصروف ہیں، قرار داد مقاصد پر عمل ہی تمام مسائل کا حل ہے۔
 پیر سید ریاض حسین شاہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ ریاض حسین شاہ نے لاہور کے ادارہ تعلیمات اسلامیہ میں ہفتہ وار فکری اجتماع "صدائے محراب" سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت حلف نامہ تبدیل کرنے والوں کو سزا ملنے تک قوم مطمئن نہیں ہو گی، راجہ ظفرالحق کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ سامنے لائی جائے، پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں منظم سازش کے تحت فکری آلودگی پھیلائی جا رہی ہے، عالمی قوتیں قانون ناموس رسالت کو غیر موثر بنانے کی سازشوں میں مصروف ہیں، قرار داد مقاصد پر عمل ہی تمام مسائل کا حل ہے، ممبران پارلیمنٹ اسمبلیوں میں نظام مصطفے(ص) کیلئے آواز اٹھائیں۔

حسین شاہ نے مزید کہا کہ خطبہ حجتہ الوداع ہر سرکاری دفتر میں آویزاں کیا جائے، علماء اسلام کے پیغام امن و محبت کو پھیلائیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل اسلام اور پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں، غلبہ اسلام کیلئے صوفیاء کے طرز عمل کو اپنانے کی ضرورت ہے، ختم نبوت حلف نامہ کی تبدیلی کی سازش میں اندرونی و بیرونی قوتیں ملوث تھیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬