28 October 2017 - 11:49
News ID: 430565
فونت
حماس کے رہنما اور سابق وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ غزہ کے سکیورٹی کمانڈر توفیق ابونعیم پر قاتلانہ حملے میں اسرائیل ملوث ہے۔
حماس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے رہنما اور سابق وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے کل اسپتال میں توفیق ابونعیم کی عیادت کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی جارحیت سے اسرائیل کا ہدف حماس کو فلطسینی عوام کےحقوق کے لیے جدوجہد سے روکنا اور فلسطینی سرزمین کی آزادی کے لئے جدوجہد کی راہ میں روڑے اٹکانا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطین میں غزہ پٹی کی حکمران جماعت حماس کے سیکیورٹی فورسز کے سربراہ توفیق ابو نعیم کار دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہوگئے تھے۔

غزہ پٹی کے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انٹرنل سیکیورٹی فورسز کے ڈائریکٹر جنرل توفیق ابو نعیم قتل کی ناکام کوشش میں اس وقت بچ گئے جب ان کی کار میں نصرت مہاجر کیمپ میں دھماکا ہوا۔

خیال رہے کہ غزہ میں یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب حکمران جماعت حماس حکومتی اختیارات فلسطینی اتھارٹی کی جماعت الفتح اور فلسطینی صدر محمود عباس کے حوالے کرنے جارہی ہے۔

فلسطین کی دونوں حریف جماعتیں حماس اور الفتح نے ایک دہائی سے جاری اختلافات کو ختم کرتے ہوئے رواں ماہ ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ /۹۸۸/ ۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬