28 October 2017 - 13:39
News ID: 430572
فونت
ہڑتال کے دوران احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر کشمیر انتظامیہ نے شہر کے ۷ پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں کرفیو جیسی پابندیوں نافذ کردیں۔ ہڑتال کے پیش نظر کشمیر بھر میں ریل خدمات معطل رکھی گئیں۔
کشمیر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی افواج کی کشمیر آمد کے ستر سال مکمل ہونے کے خلاف مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے دی گئی ہڑتال کال کے نتیجے میں کشمیر کے طول و عرض میں معمول کی زندگی درہم برہم ہوئی۔ امکانی احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پائین شہر کے پانچ پولیس تھانوں اور سول لائنز کے دو تھانوں میں بندشیں عائد کی گئیں، جبکہ ریل سروس کو بھی معطل کیا گیا۔ جامع مسجد سرینگر کے اردگرد سخت ترین پابندیاں عائد کی گئیں، جس کی وجہ سے مسلسل پانچویں ہفتے بھی تاریخی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی ممکن نہیں ہو سکی۔

ہڑتال کے دوران احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر کشمیر انتظامیہ نے شہر کے 7 پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں کرفیو جیسی پابندیوں نافذ کردیں۔ ہڑتال کے پیش نظر کشمیر بھر میں ریل خدمات معطل رکھی گئیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 70 برس قبل 27 اکتوبر کو ہندوستانی فوج ہوائی جہازوں کے ذریعے سرینگر ائرپورٹ پر اتری تھی اور قبائلی حملہ آوروں کے خلاف لڑی تھی۔ جموں و کشمیر کے اُس وقت کے مہاراجہ ہری سنگھ نے قبائلی حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے کے لئے بھارتی حکومت سے فوجی امداد کی باضابطہ درخواست کی تھی جو بھارتی حکومت نے دستاویز الحاق کی منظوری کے ساتھ ہی پوری کی۔ کشمیری علیحدگی پسند لیڈران اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں اور ہر سال 27 اکتوبر کو ہڑتال کی کال دیتے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬