30 October 2017 - 13:51
News ID: 431600
فونت
علمائے امن کونسل پاکستان:
ملتان میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن کے لئے سب کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی، پوری قوم کو متحد ہو کر اپنے وطن کی حفاظت اور نیک نامی کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔
علمائے امن کونسل پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علماء امن کونسل پاکستان اور قومی یکجہتی کونسل پاکستان کے اشتراک سے سیمینار بعنوان امن سب کے لئے زیرصدارت پروفیسر محمد حنیف چوہدری ملتان لاء کالج میں منعقد ہوا، جبکہ اس موقع پر سید مجاہد عباس گردیزی، فادر نعیم جاوید، اعظم خاکوانی، رانا اسلم ساغر، عبدالحنان حیدری، عامر محمود نقشبندی، پادری عمانویل تبسم، الحاج اشرف قریشی، سید نعیم کاظمی، تاج محمد تاج، پروفیسر عبدالماجد وٹو موجود تھے۔

اس موقع پر صدر پروفیسر محمد حنیف چوہدری نے کہا کہ پاکستان ایک فلاحی اور اسلامی ریاست ہے، پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور تمام مذاہب کے لئے یکساں حقوق ہیں، فادر نعیم جاوید اور مولانا مجاہد عباس نے کہا کہ پوری دنیا میں امن سب کی خواہش ہے، بالخصوص پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کو مکمل مذہبی آزادی ہے، عامر محمود نقشبندی اور رانا اسلم ساغر نے کہا کہ پاکستان میں امن کے لئے سب کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی، پوری قوم کو متحد ہو کر اپنے وطن کی حفاظت اور نیک نامی کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ اس موقع پر ملک منظور اعوان، طاہر ہاشمی، احمد رضا، ارشد قریشی، رانا فیضان، محمد وسیم، محسن لنگاہ، احمد رضا، علی اصغر نقوی، مولانا اسلام حسین، خلیل الرحمن ودیگر بھی موجود تھے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬