‫‫کیٹیگری‬ :
31 October 2017 - 17:43
News ID: 431607
فونت
آستان قدس رضوی کے ادارہ امداد مستضعفان کے معاون نے بتایا: شہیدوں کے سید وسالار حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے پچھلے ایک ہفتہ کے دوران تقریباً ۲۰ ہزارپاکستانی زائرین کی زاھدان کے شہر میں واقع زائر سرای امام رضا علیہ السلام میں آستان قدس رضوی کی میزبانی میں پذیرائی کی گئی۔
زائرین اربعین حسینی

آستان قدس رضوی کے ادارہ امداد مستضعفان کے معاون نے بتایا: شہیدوں کے سید وسالار حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے پچھلے ایک ہفتہ کے دوران تقریباً ۲۰ ہزارپاکستانی زائرین کی زاھدان کے شہر میں واقع زائر سرای امام رضا علیہ السلام میں آستان قدس رضوی کی میزبانی میں پذیرائی کی گئی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصطفی خاکسار قھرودی نے اس خبر کو بتاتے ہوئے کہا: اب تک اربعین حسینی(ع) کے لئے ۲۰ ہزار پاکستانی زائرین میرجاوہ بارڈر سے گذر کر ایران میں داخل ہو چکے ہیں اور آستان قدس رضوی کی طرف سے تقریبا ہر چوبیس گھنٹے میں ۱۵۰۰ پاکستانی زائرین کو خدمات فراہم کی گئی ہیں۔

انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: فراہم کی گئی خدمات میں تازہ غذا، زائرین کی استراحت کے لئے مناسب جگہ کی فراہمی،صفائی و ستھرائی کی خدمات، انتظامات، زائرین کے وسائل کو جا بجا کرنا اور ۔ ۔ ۔ وغیرہ یہ تمام خدمات آستان قدس رضوی کی زاھدان میں نمائندگی میں امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے اعزازی خادموں کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں۔

اسی طرح انہوں نے ماتم داری،مرثیہ خوانی،فری کیمپ اور اسی طرح مختلف تبلیغاتی پروگراموں کے اجرا کواس زائر سرا کے شیڈول میں جانتے ہوئے کہا: یہ تمام خدمات پچھلے ہفتہ سے شروع کی گئیں اور چہلم امام حسین(ع)  کے بعد تک حد اقل ۵۰ ہزار زائرین کو فراہم کی جائیں گی۔

آستان قدس رضوی کے ادارہ امدادمستضعفان کے معاون نے بتایا: پچھلے سال بھی زائر سرای امام رضا علیہ السلام نے زائرین کو خدمات فراہم کی تھیں لیکن اس سال یہ خدمات وسیع پیمانے پر فراہم کی جائیں گی۔

خاکسار کا کہنا تھا: ان خدمات کے عظیم حصے پر آستان قدس رضوی کی جانب سے خرچ کیا گیا ہے اور کچھ دوسرے اخراجات جو کہ مخیّر حضرات اور لوگوں کے تعاون سے انجام پائے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬