‫‫کیٹیگری‬ :
01 November 2017 - 11:30
News ID: 431625
فونت
اسکردو میں منعقدہ بین الاقوامی محفل قرائت میں فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر القاری ایمن عیسی حطیبہ المصری، فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر القاری عادل البازی المصری اور فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر القاری عبدالغفار المکاوی المصری شریک تھے۔
بین الاقوامی محفل قرائت قران

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گلگت بلتستان کے تینوں ڈویژن میں محکمہ سیاحت و ثقافت کی جانب سے منعقد ہونے والی پہلی بین الاقوامی محفل قرائت کی تقاریب اسکردو میں اختتام پذیر ہوگئیں۔ اس سلسلے میں آخری روز اسکردو میں نیو یادگار شہداء کے مقام پر عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور مصر سے آئے ہوئے مہمان قراء کا شایان شان استقبال کیا۔ تقریب میں سینیئر وزیر حاجی اکبر تابان، صوبائی وزیر تعلیم حاجی محمد ابراہیم ثنائی، ممبر جی بی کونسل و چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی اشرف صداء، ممبر جی بی کونسل وزیر اخلاق، سیکرٹری اطلاعات جی بی فدا حسین، سینیئر افسران کے ساتھ ساتھ جید علمائے کرام نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

محفل میں شرکت کے لئے خصوصی طور پر مصر سے نامور قراء حضرات کو مدعو کیا گیا تھا، جن میں فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر القاری ایمن عیسٰی حطیبہ المصری، فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر القاری عادل البازی المصری اور فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر القاری عبدالغفار المکاوی المصری شامل تھے۔ ان قراء حضرات نے نہایت خوش الحانی کے ساتھ تلاوت کرکے سامعین کے دل موہ لئے۔ شرکاء ہر آیت قرآنی پر قراء کو داد و تحسین دیتے رہے۔

اسکردو میں ہونے والی تقریب اتوار کی دوپہر دو بجے شروع ہوئی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬