03 November 2017 - 20:54
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 431652
فونت
نیتن یاہو :
اسرائیل کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اسرائیل عرب ممالک کو ایران کے خلاف متحد کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
نیتن یاہو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مھر خبررساں ایجنسی نے جروزلم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل عرب ممالک کو ایران کے خلاف متحد کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

اسرائیل کے وزیر اعظم نے لندن میں بالفور اعلامیہ کے 100 ویں سالگرہ کی مناسبت سے اسرائیل کی تشکیل میں برطانیہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ آج بھی اسرائیل کے ساتھ ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں ایران کو صرف چند سال ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری سے روکا گیا ہے اور یہ تاریخ ختم ہونے کے بعد ایران ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے ۔

اس نے کہا کہ اسرائیل کے لئے ایران بہت بڑا خطرہ ہے لیکن اسرائیل عرب ممالک کو ایران کے خلاف متحد کرنے کی کوشش کررہا ہے اور اسرائیل کی اس کوشش کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں امریکہ اور برطانیہ بھی اسرائیل کے ساتھ ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬