07 November 2017 - 10:20
News ID: 431696
فونت
محمد جواد ظریف :
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا : امریکی صدر ٹرمپ کے سعودی عرب کا حالیہ دورہ بحرین اور قطر میں ظلم اور تشدد کا باعث بنا ہے ۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے علاقے میں سعودی عرب کے اشتعال انگیز اقدامات اور غیرمعمولی رویے پر انتباہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ خطے کی سلامتی کیلئے سعودی عرب کے دورے خطرناک تھے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے سعودی عرب کا حالیہ دورہ بحرین اور قطر میں ظلم اور تشدد کا باعث بن گیا۔

ظریف نے اس بات پر زور دیا کہ جبکہ وائٹ ہاوس کے سینئر مشیر کوشنر اور لبنانی وزیر اعظم سعدالحریری نے سعودی عرب کے دورے کرتے ہوئے اور اپنی پوزیشن سے استعفی دے دیا اسلامی جمہوریہ ایران پر بے بنیاد الزمات لگایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جبکہ سعودی عرب یمن پر حملہ اور ان کے مظلوم عوام کو قتل عام کرکے مگر ایران کی مذمت کرتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے غیرمعمولی رویے اور اقدامات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز سعودی ریاست علاقے میں جارحانہ جنگیں، خطے میں بدمعاشی، غیر معمولی طرز عمل، خطرناک اور اشتعال انگیز اقدامات انجام کرکے اور ایسے اقدامات کے نتائج کے لئے ایران پر الزام لگا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری نے ہفتہ کے روز دوسری بار سعودی عرب کا دورہ کر کے اپنے ایک بیان میں وزارت عظمی سے استعفا دے دیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬