‫‫کیٹیگری‬ :
08 November 2017 - 23:48
News ID: 431720
فونت
بارگاہ امام رضا ‏ع کے نائـب متولی سید مرتضی بختیاری نے کہا ہے کہ پاکستانی زائرین، حضرت امام رضا ع کے مخلص ترین زائر ہیں۔
سید مرتضی بختیاری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انھوں نے بدھ کے روز مشہد میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستانی زائرین باوفا ترین اور مخلص ترین زائر ہیں۔

سید مرتضی بختیاری نے کہا کہ حرم امام رضا ع کے احاطے میں پاکستانی زائرین کے لئے ایک جگہ بھی مخصوص کی گئی ہے جہاں اردو زبان میں مختلف ثقافتی اور تبلیغی پروگرام منعقد ہوتے ہیں۔

انھوں نے اسی طرح اربعین حسینی کے موقع پر پاکستان میں تفتان بارڈر پر پاکستانی زائرین کے لئے پیش آنے والی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قدس رضوی آستانے کی جانب سے فوری طور پر ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریفے سے رابطہ کیا گیا اور مسئلے کا جائزہ لئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی گئی اور یہ خوشی کی بات  ہے کہ ایران کی وزارت خارجہ اور پاکستان کی فوج کے تعاون سے مسئلہ حل ہو گیا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ قدس رضوی آستانے کی جانب سے پاکستانی زائرین کی سہولیات و خدمات کے لئے ایک کمپاؤنڈ بنایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر پاکستان کے آرمی چیف نے بھی مشہد اور حرم مطہر میں اپنی موجودگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایران و پاکستان کی مشترکہ گہرے ثقافتی اقدار پر تاکید کی۔

واضح رہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ منگل کو فرزند رسول حضرت امام علی رضا ع کی زیارت کے لئے مشہدالمقدس پہنچے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬