11 November 2017 - 13:49
News ID: 431756
فونت
یوم پیدائش کی مناسبت سے مقامی تعلیمی ادارے سویرا ماڈل سکول کے متعدد طلبا و طالبات نے تقاریر اور کلام اقبال پیش کر کے مسلم امہ کے عظیم مفکر اور رہنما کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
سیمینار پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حکیم الامت ڈاکٹر محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش کی مناسبت سے مقامی تعلیمی ادارے سویرا ماڈل سکول میں جموں و کشمیر پیس اینڈ جسٹس فورم کے زیراہتمام ’’اقبال اور کشمیر‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد ہوا۔ جس سے فورم کے رہنماؤں، ماہرین تعلیم اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے خطاب کیا۔

مقررین پیس اینڈ جسٹس فورم کے چیئرمین تنویر الاسلام، ممتاز دانشور جواد حسین جعفری، پاک کشمیر سالیڈیرٹی کونسل کے چیئرمین عارف بہار شامل تھے۔

اقبال کشمیر کے عظیم سپوت تھے جنہوں نے روح آزادی کو بیدار کیا۔ اس موقع پر سکول کے متعدد طلبا و طالبات نے تقاریر اور کلام اقبال پیش کر کے مسلم امہ کے عظیم مفکر اور رہنما کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

ادارہ کی طالبات فضیلت فاطمہ اورحورین عباسی نے اپنی تقاریر میں اقبال کی شخصیت اور ان کی کشمیر سے وابستگی پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬