17 November 2017 - 23:36
News ID: 431852
فونت
ماریا زاخارووا:
روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں تعینات امریکی فوجی داعش دہشت گرد گروہ کو ہتھیار فراہم کر رہے ہیں۔
روس کا پرچم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ امریکہ اور نیٹو کے فوجی افغانستان میں داعش دہشت گرد گروہ سے وابستہ افراد کو ہر قسم کی مدد فراہم کر رہے ہیں جس میں ہتھیار بھی شامل ہیں۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں امریکی اور نیٹو کے ہیلی کاپٹروں سے داعش دہشت گرد گروہ کےعناصر کو اس ملک کے مختلف علاقوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل افغانستان کے امور میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے نے بھی افغانستان میں داعش کی سرگرمیوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔

روسی حکام بارہا کہہ چکے ہیں کہ افغانستان میں اڈوں کے قیام اور وسطی ایشیا میں اثرورسوخ بڑھانے کے لئے داعش دہشت گرد عناصر کی بڑھتی ہوئی تعداد، روس کے لئے تشویشناک ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬