22 November 2017 - 21:25
News ID: 431927
فونت
ایرانی وزیر دفاع:
ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
جنرل امیر حاتمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قومی سلامتی اور خارجہ امور کے پارلیمانی کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ ایران مطلوبہ دفاعی اسٹریٹیجی بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش ہر قسم کے اندرونی اور بیرونی خطرات کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کیا جائے۔

ایران کے وزیر دفاع نے واضح کیا کہ تہران کی دفاعی پالیسی دفاعی توازن پر استوار ہے اور کسی بھی طرح کی پابندی یا دباؤ کا ہماری دفاعی پالیسی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔میجر جنرل امیر حاتمی نے واضح کیا کہ ایران کی طاقت کو دیکھتے ہوئے اب امریکی حکام نے فوجی آپشن کی دھمکیوں کا اعادہ کرنا چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی دفاعی اسٹریٹیجی ملکی ماہرین اور سائنسدانوں کی صلاحیتوں پر استوار ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاالدین بروجردی نے کہا کہ ملکی دفاع کے مختلف شعبوں کی تقویت ایران کی دفاعی اسٹریٹیجی میں سر فہرست ہے۔انہوں نے مختلف اسلامی ملکوں کی مسلح افواج کے ساتھ ایرانی فوج کی مشترکہ مشقوں کی ضرورت پر زور دیا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬