28 November 2017 - 18:16
News ID: 432008
فونت
میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر بڑھتے دباؤ کی بنا پر صوبے راخین سے روہنگیا مسلمانوں کی بنگلہ دیش منتقلی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
میانمار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایسی حالت میں کہ میانمار اور بنگلہ دیش کے درمیان روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کے بارے میں طے پانے والے سمجھوتے پر دستخط ہو گئے ہیں، تاہم روہنگیا مسلمانوں کے بنگلہ دیش جانے کا عمل مسلسل جاری ہے۔

اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ میانمار اور بنگلہ دیش کے درمیان روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کے بارے میں طے پانے والے سمجھوتے پر دستخط ہو جانے کے بعد تین ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔

بنگلہ دیش کی سرحدی فورس کے کمانڈر نے بھی کہا ہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کا بنگلہ دیش میں داخل ہونا ابھی تک بند نہیں ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ میانمار کے صوبے راخین میں صورت حال ایسی نہیں ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کو وطن واپسی پر راضی کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر فوج اور انتہا پسند بودھسٹوں کے حملوں میں چھے ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان جاں بحق اور دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور قتل عام پر برطانیہ کی آکسفورڈ کونسل نے میانمار کی حکمراں جماعت کی سربراہ آنگ سان سوچی سے فریڈم آف سٹی اعزاز واپس لے لیا ہے ۔

آنگ سان سوچی سے اعزاز واپس لینے کا فیصلہ کونسل کی لندن میں ہونے والی فل ہاؤس میٹنگ میں ہوا ۔ اس سے قبل آکسفورڈ یونیورسٹی سے ان کی تصویر بھی اتار دی گئی تھی ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬