29 November 2017 - 18:17
News ID: 432030
فونت
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر :
آئی ایس او کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جعلی ریاست کے ناپاک عزائم کا راستہ روکنے کیلئے مسلم دنیا کو چاہئیے کہ عالمی دہشتگرد امریکا کا سہارا لینے کی بجائے آپس میں اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کرے ۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر انصر مہدی نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجتی اور اسرائیل سے بیزاری عالمی دن کے موقع پر لاہور میں منعقدہ نشست میں مظلوم فلسطینیوں پر 70 سال سے جاری صیہونی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین صرف عرب دنیا کا ہی نہیں بلکہ پوری مسلم اُمہ اور انسانیت کا اولین مسئلہ ہے اور اس کے منصفانہ حل کے بغیر خطے سمیت عالمی امن قائم نہیں ہو سکتا، فلسطین میں قبلہ اول پر صیہونی غاصبانہ تسلط کا خاتمہ صرف اور صرف مسلمانوں کے اتحاد سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا عالمی سامراجی قوتیں مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے کیلئے مسلم دنیا کو دہشتگردی سمیت معاشی مسائل میں الجھا رہی ہیں تاکہ ناجائز صہیونی ریاست کو تحفظ فراہم ہو سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جعلی ریاست کے ناپاک عزائم کا راستہ روکنے کیلئے مسلم دنیا کو چاہئیے کہ عالمی دہشتگرد امریکا کا سہارا لینے کی بجائے آپس میں اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کرے۔

انصر مہدی کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور ھندوستان گٹھ جوڑ بھی خطے کے مسلمانوں کیلئے خطرہ بن چکا ہے، ھندوستان ، اسرائیل کی مدد سے کشمیریوں پر ظلم ڈھائے ہوئے ہے، گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 4 گھروں پر کیمیائی حملے سے 3 معصوم نوجوان شہید ہوئے، حملوں کا سلسلہ مودی کے دورہ اسرائیل کے بعد شروع ہوا تھا، اسرائیل اس سے پہلے غزہ اور لبنان میں وائٹ فاسفورس بموں کا استعمال باقاعدگی کیساتھ کرتا رہا ہے، اب بھارت بھی اسی ڈگر پر چل رہا ہے لیکن عالمی برادری انسانیت سوز مظالم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔  /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬