02 December 2017 - 17:03
News ID: 432064
فونت
بحرین کے نامور عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں تیس سے زائد شہروں میں مظاہرے کئے گئے۔
بحرین مظاھرہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی سیکورٹی فورس نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائشگاہ کا فوجی محاصرہ کر رکھا ہے جبکہ ان کی جسمانی صحت بہت زیادہ ناساز ہو گئی ہے اور ان کی موجودہ حالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے ایک عالم دین عبداللہ الغریفی کا کہنا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم بحرین میں امن و استحکام کے سب سے بڑے ضامن ہیں اور حکومت سمیت سب ہی بحرین کے اس نامور عالم دین کی صحت و سلامت کے ذمہ دار ہیں۔

ورلڈ اہلبیت اسمبلی نے بحرین کے نامور عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے طبی معائنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت پر دباؤ ڈالیں تاکہ اس بزرگ عالم دین کی رہائشگاہ کا فوجی محاصر ختم ہو سکے۔

بحرین میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں جمعرات کے روز بھی مختلف علاقوں میں مظاہرے گئے گئے تھے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬