‫‫کیٹیگری‬ :
02 December 2017 - 17:10
News ID: 432067
فونت
آیت اللہ محسن اراکی:
عالمی تقریب مذاہب اسلامی فورم کے سربراہ نے کہا ہے کہ دنیا میں تکفیریت اور سلفی گری کو روکنے کا بہترین راستہ اہل بیت (ع) سے محبت اور باہمی اتحاد و وحدت ہے۔
 آیت  اللہ محسن اراکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ محسن اراکی نے کل رات حرم حضرت معصومہ (س) میں رحمت و وحدت کے زیرعنوان محفل مقاصدہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں 90 فیصد مسلمان اہل بیت(ع) سے محبت کرتے ہیں جو عالم اسلام میں بہت بے نظیر اور مثالی ہے۔

عالمی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اختلافات کے بجائے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی بیٹی حضرت فاطمۃ الزھرا (س) کو اپنی محبت کا محور بنائیں اور اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں تو داعش نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہے گی۔

محفل مقاصدہ میں شعراء نے اپنے کلام فارسی، اردو، کردی، آذری اور فرانسیسی زبانوں میں پیش کئے۔

واضح رہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے فرمان کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں 12 سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منایا جاتا ہے اور اسی سلسلے میں اتحاد امت اور نئی اسلامی تہذیب کے تقاضوں کے زیر عنوان 31 ویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس 5 سے 7 دسمبر تک تہران میں منعقد ہوگی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬