03 December 2017 - 16:35
News ID: 432081
فونت
محمد جواد ظریف :
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ نہ تو مغرب میں اور نہ ہی مغربی ملکوں کی بدولت کوئی تبدیلی رونما ہوئی ہے۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تہران میں طلوع حقیقت کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ سنہ نوّے کے عشرے کے آغاز سے ایک ایسے دور کی شروعات ہوئی ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی نے جسے تاریخی موڑ سے تعبیر فرمایا ہے اور بہت سے مفکرین نے بین الاقوامی تعلقات کے شعبے میں اسے عبوری دور قرار دیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ حال ہی میں مغربی ملکوں نے بھی اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ یہ دور کافی اہم خصوصیات کا حامل ہے اور وہ یہ ہے کہ دنیا اب مغرب کے زیراثر نہیں چل رہی ہے اور یہ اس بات کے مترادف نہیں ہے کہ مغرب کی کوئی اہمیت نہیں ہے بلکہ یہ بات اس بات کے مترادف ہے کہ بین الاقوامی تعلقات کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ نہ تو مغرب میں اور نہ ہی مغربی ملکوں کی بدولت کوئی تبدیلی رونما ہوئی ہے۔

محمد جواد ظریف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس بات کا ادراک مستقبل اور دوراندیشی سے متعلق خاص اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے، کہا کہ اس عبوری دور میں قابل غور بات یہ ہے کہ طاقت کے ذرائع کثیر اور‏ مختلف ہیں یعنی اس عبوری دور میں طاقت کے ذرائع مادی ذرائع سے کہیں زیادہ بڑھے ہوئے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اسلام اور ایران کی طاقت کے بارے میں پیغام رسانی کے لئے مغرب نے سابق سوویت یونین کے زوال کے بعد اسلامو فوبیا اور ایرانو فوبیا کو ایک حقیقت کے روپ میں دھارنے کی کوشش کی۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی ملکوں کے نوجوانوں کے نام رہبر انقلاب اسلامی کے خطوط کے اثر و اہمیت کا جائزہ لینے کے لئے طلوع حقیقت سے موسوم کانفرنس، اتوار کے روز دارالحکومت تہران میں شروع ہوئی ہے۔ اس کانفرنس میں غیر ملکی مہمان بھی شریک ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬