03 December 2017 - 18:55
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 432083
فونت
علامہ سید شاہ عبدالحق قادری :
جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر نے کہا کہ موت سے خوف زدہ ہونا مسلمان کا شیوہ نہیں ہے ۔
 سید شاہ عبدالحق قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے کہا ہے کہ سانحہ نشتر پارک کو 11 سال گزر گئے، اب تک سانحہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک نہ پہنچانا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اہلیت پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے بیان کیا کہ ذکرِ رسول میں آنے والی موت سعادت ہے، موت سے خوف زدہ ہونا مسلمان کا شیوہ نہیں، شہید مرنے کے بعد امر ہو جاتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن اقبال کراچی میں شہدائے میلاد نشتر پارک کی برسی کے موقع پر ایصال ثواب کی محفل کے بعد خطاب میں کرتے ہوئے کیا۔

علامہ شاہ عبدالحق قادری نے شہدائے نشتر پارک کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن سمجھتے تھے کہ نشتر پارک دھماکے کے بعد جلوس و محافل میلاد ختم ہو جائیں گی، وہ دیکھ لیں کہ کہ نبیؐ کی ولادت کا جشن بھرپور جوش و جذبے سے منایا جاتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ میلاد مصطفیٰ ؐ منانے والوں کو دنیا کی کوئی طاقت اور سازش ذکرِ مصطفیٰ ؐ سے نہیں روک سکتی، دہشتگردی کے ذریعے میلاد مصطفیٰ ؐ کے جلوس و محافل کو ختم نہیں کیا جا سکتا، فرزندان اسلام اپنے نبیؐ سے عقیدت کا اظہار بلا کسی خوف کرتے رہیں گے۔

انہوں نے میلاد النبیؐ کا اہتمام کرنے والی تنظیمات، انجمنوں اور عوام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ میلاد النبیؐ کی مناسبت سے لگائے جانے والے جھنڈے، بینرز اور لائٹوں کو اتار لیا جائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬