‫‫کیٹیگری‬ :
04 December 2017 - 13:02
News ID: 432095
فونت
ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے ایودھیا شہر میں بابری مسجد کی شہادت کی ۲۵ ویں برسی کے موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کے گئے ہیں۔
بابری مسجد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چھ دسمبر کو بابری مسجد کی شہادت کی 25 ویں برسی کے موقع پر جہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات کے گئے ہیں وہیں مسلم تنظیمیں اپنے اپنے تجارتی ادارے بند رکھ کر یوم سیاہ منائیں گے اورمساجد میں بابری مسجد کی دوبارہ تعمیر کے لیے دعا ئیں کریں گے۔ جبکہ وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے اپنے ہیڈکوارٹر کار سیوک پورم میں یوم شجاعت منانے کا اعلان کیا ہے۔

دریں اثنا، ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ سٹی وندھیہ واسنی رائے نے  کا کہنا ہے کہ بابری مسجد منہدم ہونے کی پچیسویں برسی کے موقع پر ضلع میں حکم امتناعی یعنی دفعہ 144 لگا دیا ہے اورایودھیا اور فیض آباد میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬