‫‫کیٹیگری‬ :
09 December 2017 - 19:34
News ID: 432178
فونت
نجف اشرف کے امام جمعہ:
نجف اشرف کے امام جمعہ نے امریکا سے تعاون ظالم سے تعاون بتاتے ہوئے اسے حرام جانا اور کہا کہ قدس غاصب صھیونیت کا دارالحکومت نہیں بن سکتا ۔
حجت الاسلام سید صدرالدین قبانچی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام سید صدرالدین قبانچی نے اس ھفتے نماز جمعہ کے خطبے میں جو حسینیہ فاطمہ کبری سلام اللہ علیھا میں منعقد ہوئی ، عوامی فورس کے سلسلے میں فرانس کے صدر جمھوریہ مائکرون کے بیان کی جانب اشارہ کیا اور کہا: عراق کی حمایت کرنے والے اور ملک کا دفاع کرنے والے ، حکومت کرنے کے لئے بہترین افراد ہیں اور یہ ان کا فطری و ذاتی حق ہے ۔

انہوں نے قدس شریف کو غاصب صھیونیت کے دارالحکومت کے حوالے سے امریکی صدر جمھوریہ ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی شدید مذمت کی اور کہا: امریکا کے اس فیصلے کے پس پردہ صھیونی لابی موجود ہے جس نے اس ملک کی سیاست کو تحت تاثیر قرار دے رکھا ہے ۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے غاصب صھیونیت کو قابض اور غیر قانونی وجود بتایا اور کہا: قدس ھرگز غاصب صھیونیت کا دارالحکومت نہیں بن سکتا ، ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے سے اربوں مسلمانوں کے احساسات مجروح ہوئے ہیں اور مسلمان ھرگز اس کے روبرو خاموش نہیں ہوسکتے بلکہ وسیع پیمانے پر مظاھرے کر کے امریکا کو منھ توڑ جواب دیں گے ۔

انہوں نے امریکا کے اس فیصلے کے مقابل مسلمانوں سے اتحاد و ھمدلی کا مطالبہ کیا اور کہا: امریکن حکمراں اس بات کو جان لیں کہ ملت عراق اور دنیا کے مسلمان اپنی پوری طاقت کے ساتھ اس اقدام کا مقابلہ کریں گے ۔

حجت الاسلام قبانچی نے تاکید کی کہ اس طرح کی باتیں اتحاد اسلامی کا سبب ہیں اور دشمن «اسرائیل مردہ باد» کا نارہ لگانے والے مسلمانوں کو شکست دینے کی توانائی نہیں رکھتا ۔

ملت عراق کو رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله سید علی خامنہ ای کا پیغام

انہوں نے اپنے خطبے کے دوسرے حصے میں اربعین کے پروگرام کو کامیاب منعقد کئے جانے پر رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله سید علی خامنہ ای کی جانب سے ملت عراق سلام بھیجے جانے اور ان کا شکریہ ادا کئے جانے کا تذکرہ کیا اور کہا: رهبر انقلاب اسلامی نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں فرمایا کہ « آپ ملت عراق نے اسلام اور شیعت کی عزت بچالی اور دنیا کی نگاہیں اپنی جانب معطوف کرلیں کہ جو ملتوں کی حیرت کا سبب بنا ہے »

نجف اشرف کے امام جمعہ نے یمن کے سابق صدر جمھوریہ عبد الله صالح کی موت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: عصر حاضر ملتوں کی بیداری کا زمانہ ہے ، عبد الله صالح جیسے لوگ بغاوت اور یا ملتوں کے غائب رہنے سے سرنگوں نہیں ہوئے بلکہ ملتوں کے ہاتھوں صحنہ حکومت سے محو کردئے گئے کہ اس کا مطلب ملتوں کی اسلامی ہویت کی جانب واپسی ہے ۔

انہوں نے یوم ولادت رسول اکرم (ص) اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی مبارکباد پیش کی اور سعودیہ کے ایک مفتی کی جانب سے محافل و جشن میلاد النبی کے انعقاد کو بدعت اور گمراہی کا سبب بتائے جانے کا جواب دیتے ہوئے کہا: اس مفتی کا فتوا کیا اجتہاد ، سازش یا اسلام سے دشمنی ہے ؟ یہ کسی عالم دین کا فتوا نہیں ہے بلکہ اسلام کے خلاف یہ ایک سازش ہے اور در حقیقت وھابیت جس کی اسلام دشمن عناصر کے ہاتھوں بنیاد رکھی گئی اسی بنیاد پر وھابی مفتی مسلمان کش یھودیوں سے مقابلے کو حرام اور شیعوں کا خون بہانا حلال بتاتے ہیں ۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے کہا: وھابی ظالموں سے تعاون کو کہ جو اسلام کی نگاہ میں حرام ہے وہابی اسے حرام نہیں کہتے اسی بنیاد پر ہم سعودیہ کو امریکا کی گود میں ہونے کے شاھد ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۷۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬