14 December 2017 - 19:55
News ID: 432245
فونت
سعودی عرب کی مسئلہ فلسطین کے بارے میں پوشیدہ خیانت اور غداری اب روزبروز نمایاں ہورہی ہے۔
اسرائیل و محمد بن سلمان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر برائے انٹیلی جنس اسرائیل کاٹز نے سعودی عرب کے ڈکٹیٹر اور امریکہ نواز ولیعہد محمد بن سلمان کو دورہ اسرائیل کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن عمل میں سعودی عرب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

اسرائیلی وزیر برائے ٹرانسپورٹیشن اور انٹیلی جنس اسرائیل کاٹز نے عرب نیوز ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ علاقائی امن چاہتے ہیں، اسرائیل فلسطین امن عمل کو آگے بڑھانے میں سعودی عرب کا کردار کلیدی ہو سکتا ہے اور یہ امن عمل میں اپنا کردار ادا کرنے کا بہترین موقع بھی ہے۔

اسرائیل کاٹز نےکہا کہ فلسطینی بہت کمزور ہیں اور انھیں سہارے کی ضرورت ہے، سعودی عرب، عرب دنیا کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے اسرائیل اور فلسطین کے تنازع میں قائدانہ کردار ادا کرسکتا ہے، وہ تنازعات کے حل کے لئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو اسرائیل کے دورے کی دعوت دیتے ہیں جواب میں سعودی شاہ سلمان اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو سرکاری طور پر ریاض کے دورے کی بھی دعوت دیں۔

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی مسئلہ فلسطین کے بارے میں پوشیدہ خیانت اور غداری اب روزبروز نمایاں ہورہی ہے۔

سعودی عرب کے ولیعہد نے فلسطین صدر محمود عباس سے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وہ بیت لمقدس اور فلسطینی مہاجرین کے مسئلہ کو فراموش کردیں۔

سعودی عرب نے استنبول میں بیت المقدس کے بارے میں ہونے والے  او آئی سی سربراہ اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬