15 December 2017 - 12:07
News ID: 432257
فونت
خطے میں امریکہ کے مداخلت پسندانہ اقدامات کے خلاف ہندوستان کے مسلمانوں نے دارالحکومت نئی دہلی میں مظاہرہ کیا۔
امریکہ مخالف مظاہرہ/ دہلی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مظاہرے میں شریک لوگ امریکہ اور اسرائیل مردہ باد  کے نعرے لگا رہے تھے۔

مظاہرین نے امریکی صدر کے جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے مذمت کی۔

مظاہرے کے شرکا نے امریکہ اور اسرائیل کو انسانیت کا سب سے بڑا دشمن بھی قرار دیا۔

مختلف مقررین نے مظاہرے کے شرکا سے خطاب کیا اور اسرائیل کو پوری دنیا کی سلامتی کے لیے سنگین خطرے سے تعبیر کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ بیت المقدس صرف اور صرف فلسطین کا دارالحکومت ہے اور امریکہ اور صیہونی حکومت کا، اس مقدس شہر پر کوئی حق نہیں۔

ہندوستان کی مسلم اور غیر مسلم سیاسی اور سماجی تنظیموں نے حالیہ چند روز کے دوران مظاہروں اور بیانات کے ذریعے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر کے شرانگیز اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬