15 December 2017 - 23:20
News ID: 432265
فونت
فلسطینی علاقوں کے باشندوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے کئے ہیں جس کے دوران صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کرکے کم سے کم تین فلسطینی نوجوانوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔
فلسطینی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے ذریعے بیت المقدس کو صیہونی حکومت کا دارالحکومت قرار دئے جانے کے فیصلے کے خلاف جمعے کو  غرب اردن، غزہ اور بیت المقدس سمیت پورے فلسطین میں مظاہرے ہوئے۔

تازہ رپورٹ کے مطابق غزہ کے مشرق میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں دو فلسطینی نوجوان شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے شہر بیت لحم اور مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں قلندیا چیک پوسٹ پر مظاہرین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدیدجھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

اس دوران صیہونی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی اور آنسوگیس کے گولوں کا بے تحاشا استعمال کیا جس کی وجہ سے بہت سے فلسطینیوں کے دم گھٹنے لگے۔

صیہونی فوجیوں نے شمالی بیت المقدس کی سیکورٹی دیوار بیت ایل کے قریب فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کرکے ایک اور فلسطینی کو شہید کردیا جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔

نمازجمعہ کے بعد مسجد الاقصی کے احاطے میں بھی فلسطینیوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

جمعے کو صیہونی حکومت نے بیت المقدس اور خاص طور پر مسجد الاقصی کےاطراف میں سیکورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کردی تھی اور علاقے کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا تھا۔

جمعے کو پورے فلسطین منجملہ غرب اردن، بیت المقدس اور غزہ میں بیت المقدس کی حمایت اور امریکا اور اسرائیل کی مذمت میں مظاہرے کئے گئے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے دس روز قبل نئی تحریک انتفاضہ کے آغاز سے اب تک ستائیس سو سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں جبکہ متعدد فلسطینی صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ کارروائیوں اور فائرنگ میں شہید ہوچکے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬