‫‫کیٹیگری‬ :
20 December 2017 - 17:20
News ID: 432341
فونت
مجمع علمائے اہل سنت عراق کے سربراہ:
مجمع علمائے اہل سنت عراق کے سربراہ نے یاد دہانی کی کہ عراقی عوامی فورس «حشد الشعبی» کا وجود عراق کے سیاسی نظام کی بقا کے لئے ضروری ہے ۔
شیخ خالد عبد الوهاب الملا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع علمائے اہل سنت عراق کے سربراہ شیخ خالد عبد الوهاب الملا نے عراقی عوامی فورس «حشد الشعبی» اور صحافیوں کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا : عراقی عوامی فورس «حشد الشعبی» کا وجود عراق کے سیاسی نظام کی بقا کے لئے ضروری ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: عراقی عوامی فورس «حشد الشعبی» نے داعش کو جو عراق کی ایک تہائی زمین پر قابض ہوچکے تھے مار بھگایا اور ملک کو ان دھشت گردوں کے خونی چنگل سے آزاد کرالیا ۔

مجمع علمائے اہل سنت عراق کے سربراہ نے بعض عراقی شخصیتوں اور سیاستمداروں کی جانب سے عراقی عوامی فورس «حشد الشعبی» کو منحل کئے جانے کی درخواست کے جواب میں کہا: عراقی عوامی فورس «حشد الشعبی» ایک طاقتور فوجی گروہ کی شکل میں عراق کی مسلح فورسز کے شانہ بہ شانہ باقی رہے گی ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬